(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اوڈیگرام میں ٹرک کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایان ولد اختر زادہ، عمر تقریباً 5 سال، سکنہ خونہ شہید بلوگرام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
