Swat

مینگورہ، عید الاضحی کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کا پلان مرتب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سٹی میئر شاہد علی خان نے عید الاضحی کے موقع پر تحصیل بابوزئی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مرتب کردہ پلان کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی کے ذمہ داروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سلسلے میں سوات سٹی میئر شاہد علی خان کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشنل جی ایم ذیشان اور دیگر سٹاف ممبر شریک ہوئے۔ اس موقع پر عید قربان پر تحصیل بابوزئی سوات کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا ۔ 100 گاڑیاں اور 628 صفائی عملہ عید کے دنوں میں صفائی کے کام میں حصہ لے گا۔ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ واٹر سپلائی کاعملہ بھی ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہوگا۔ 5 مقامات پر ڈمپنگ گراؤنڈ قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔