Swat

جاروگو جنگل، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، دو شدت پسند ہلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات اور دیر کے سرحدی علاقہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ جارگو کے جنگلی پہاڑ میں پولیس کی کارروائی میں باہر سے آنے والے دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح شر پسند افراد موجود ہیں، جس پر آر پی او شیر اکبر خان نے ڈی پی او محمد عمر خان کی نگرانی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ٹیم کا دہشت گردوں کے ساتھ جنگل میں آمنا سامنا ہونے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو شدت پسند شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو باقی ساتھی اپنے ساتھ لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں زخموں کا تاب نہ لاکر چل بسے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے جنگل میں ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری تھا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فتنہ الخوارج کے خلاف سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی پر انکو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئے خیبر پختونخوا میں کوئی جگہ نہیں۔ انکا ہر جگہ پیچھا کر کے عوام کو ان کی شر انگیزی سے نجات دلائیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔