(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی کی جنگلی پہاڑی پر خوفناک آتش زدگی سے لاکھوں کی تعداد درخت اور پودے جل کر خاکستر ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پہاڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جو تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ جس نے قریبی پہاڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قریبی آبادی نے خوف کی وجہ سے گھروں کو خالی کردیا اور دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے۔ مقامی لوگوں، محکمہ جنگلات اور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
