Swat

حالیہ بجٹ میں محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم یہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختوا کے حالیہ بجٹ میں محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم یہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں کہ کون سے رینک کے ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا۔ مشرق کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سپاہی سے ڈی ایس پی تک کی تنخواہ پنجاب پولیس اور ایس پی سے آئی جی تک کی تنخواہ بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیگی۔ اگر بجٹ میں اس اضافے کی منظوری دی گئی، تو سپاہی سکیل 7 کی تنخواہ 3873 روپے اضافے کے ساتھ73000، ہیڈ کا نسٹیبل سکیل 9 کی تنخواہ 3202 روپے اضافے کے ساتھ 80198، اے ایس آئی سکیل 11 کی تنخواہ 2004 روپے اضافے کے ساتھ 88583، سب انسپکٹر سکیل 14 کی تنخواہ 6599 روپے اضافے کے ساتھ114503 روپے، انسپکٹر سکیل 16 کی تنخواہ 4599 روپے کے ساتھ141680 روپے، ڈی ایس پی/ اے ایس پی سکیل 17 کی تنخواہ 49063 روپے اضافے کے ساتھ 233930، اس طرح اس سے اوپر سکیل کے افسران کی تنخواہ بلوچستان پولیس کے برابر ہونے کے ساتھ خیبر پختون خوا میں تعینات ایس پی سکیل 18 کی تنخواہ 221196 روپے اضافے کے ساتھ453727 روپے،ایس ایس پی/ اے آئی جی سکیل 19 کی تنخواہ281177 اضافے کے ساتھ 607706 روپے، ڈی آئی جی سکیل 20 کی تنخواہ 306478 روپے اضافے کے ساتھ 679147 روپے، ایڈیشنل اے آئی جی سکیل 21 کی تنخواہ 322309 روپے اضافے کے ساتھ 746172 روپے اور آئی جی سکیل 22 کی تنخواہ 369498 روپے اضافے کے ساتھ1148244 روپے ہو جائیگی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔