(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ بارامہ میں الیکٹریشن نے اپنی بیوی کو کرنٹ دیکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ماریہ کی والدہ کی رپورٹ کے مطابق ان کی بیٹی کی شادی کچھ سال قبل راز محمد سے ہوئی تھی۔ گذشتہ رات ملزم نے اپنی بیوی کو تشدد کے بعد بے ہوش کرکے اور بعد میں بجلی کا کرنٹ دیکر قتل کردیا۔ مینگورہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
