Swat

سوات یونیورسٹی، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی نے وائس چانسلر کو وظائف کے لیے چیک پیش کیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ضلع سوات ملک آصف شہزاد نے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، تاکہ طلبہ کو تعلیمی وظائف دیے جا سکیں۔ اس رقم سے 15 مستحق طلبہ مستفید ہوں گے، جن میں 7 بی ایس اور 8 ایم فل/ پی ایچ ڈی کے طلبہ شامل ہیں۔اس موقع پر ملک آصف شہزاد نے کہا کہ سوات کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین کو چاہئے کہ وہ یونیورسٹی آف سوات کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ اس تعلیمی ادارے کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں۔ چیئرمین نے یونیورسٹی آف سوات میں موسم گرما کی شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا اور خود ایک پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ یہ اقدام ماحولیات کی بہتری اور ماحولیاتی شعور اُجاگر کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے اس تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی مالی معاونت طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد دیتی ہے اور معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔