Swat

سوات، سیلز ٹیکس کے خلاف ٹریڈرز فیڈریشن کا شٹرڈاؤن کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں دس فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن نے کل بدھ کو ڈویژن کے تمام نو اضلاع میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان ٹریڈرز فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا، جو زیر صدارت ڈویژنل صدر عبدالرحیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ دیر لوئر، اپر، چترال لوئر اپر، باجوڑ، تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں، ایوانِ صنعت وتجارت کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر عبدالرحیم نے کہا کہ اگر 26 جون کو بجٹ اجلاس میں یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا، تو پھر پورے ملاکنڈ ڈویژن کو بند کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں