(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع میں آج بدھ کو مکمل شٹر ڈاون ہوگا۔ سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ دیر لوئر، اپر، چترال لوئر اپر، باجوڑ، تمام تحصیلوں کے تاجروں کے علاوہ باقی تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ منگل کو تمام اضلاع میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کرکے تمام کاروبار بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ اگر 26 جون کو بجٹ اجلاس میں یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا، تو پھر پورے ملاکنڈ ڈویژن کو بند کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔
Swat
