Swat

سوات، ہائی کورٹ کی طرف سے ایم ٹی آئی کے خلاف حکم امتناعی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں میڈیکل ٹیچنگ انسی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) کے نفاذ کے خلاف حکم امتنا عی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ایوب خان مشوانی کی جانب سے دائر کردہ رٹ میں ان کے وکلا ارشد علی خان اور آصف اقبال نے عدالت میں دلائل دیں کہ سیدو شریف تدریسی ہسپتال ”پی ایم ڈی سی“ کے قانون کے مطابق مکمل نہیں۔ اس لئے اس وقت تک یہاں ”ایم ٹی آئی“ کا قانون نافذ نہیں ہو سکتا۔ دلائل سننے کے بعد ڈویژن بنچ نے ایم ٹی آئی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اگلے پیشی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔