(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرصدارت مدین ہائیڈرو پاؤر پلانٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دریائے سوات بچاؤ تحریک وفد، محکمہ پیڈو (PEDO) کے افسران، تحصیل بحرین کے عوامی نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دریائے سوات اور اس کے اطراف کی ماحولیاتی صورتحال، مقامی تحفظات اور مجوزہ ترقیاتی پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر امجد علی خان (MNA-NA-02) اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں مدین ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حوالے سے مقامی آبادی کے تحفظات اور مطالبات تفصیل سے زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام نکات بغور سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد اور دریائے سوات کے ماحولیاتی تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ مسائل کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی خان نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
