Swat

سوات، صوبائی ٹیکس کے لیے دفاتر کی خاطر زمین مہیا کردی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ سوات نے ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی ٹیکس جمع کرانے کے لئے ”خیبر پختون خواہ ریونیو اتھارٹی“ کو دفاتر کے لئے جگہ مہیا کردی۔ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے ”فاٹا“ اور ”پاٹا“ (ملاکنڈ ڈویژن میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اور پاٹا میں دس فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی بھی مذمت کی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (مینگورہ) نے لیٹر نمبر 1140 میں لکھا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر خیبر پختون خوا رونیو اتھارٹی ملاکنڈ ریجن کے لئے عمارت مہیا کردی ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو دس فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع میں تاجروں نے تاریخی شٹر داون کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں