Swat

سوات، چیف سیکرٹری کے حکم سے کرش کے تمام ٹینڈر منسوخ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے دریائے سوات میں کرش کے تمام ٹینڈر فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دورہئ سوات کے دوران اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں صوبائی وزرا فضل حکیم خان یوسفزئی، ڈاکٹر امجد علی، چیئرمین ڈیڈک اختر خان ایڈوکیٹ، ایم این اے سلیم الرحمان، کمشنر، ڈی پی او اور مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی، سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام تحصیلوں میں دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف فوری اور بلا امتیاز آپریشن شروع کیا جائے اور جن ہوٹلوں نے تجاوز کی ہے، ان کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سیلاب سے لوگوں اور آبادی کو ہر صورت بچایا جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کو بتایاگیا کہ جس ہوٹل میں سانحہ پیش آیا، اس کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ فوری طور پر کشتیاں اور لائف سیونگ جیکٹ خریدے جائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں