Swat

مینگورہ بائی پاس، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر مینگورہ بائی پاس سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ دکانداروں کے پتھراو سے تین سرکای اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ انتظامی افسران نے پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری کے ساتھ اتوار کی صبح دریائے سوات کے کنار ے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ آپریشن کے آغاز پر دکانداروں نے بائی پاس روڈ بند کیا اور احتجاج کیا۔ انتظامیہ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس پر پتھراو کیا گیا جس سے انتظامیہ کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پتھراو کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ شام تک انتظامیہ نے بائی پاس پر فلائی اوور سے فضاگٹ چوک تک آپریشن مکمل کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں