(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے دریائے سوات کی نہروں، نالوں اور جھیلوں میں عوام اور سیاحوں کے نہا نے، تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، دریا انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہے۔ اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔
