Swat

سانحہ سوات کے اصل ذمے دار کا تعین ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سانحہ سوات کے اصل ذمے دار کا تعین ہوگیا اور ایک ٹھیکیدار کی غلطی کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔ زیڈ کے بی نامی کمپنی نے محکمہ ایری گیشن سے دریائے سوات کے کنارے پشتے باندھنے کا ٹھیکہ لیا تھا۔سانحہ کی جگہ کمپنی نے ایک پشتہ تعمیر کیا تھا جس کی حفاظت کے لئے انہوں نے پشتے کی حفاظت کے لئے دریا کی بجری سے عارضی بند باندھا تھا۔ مختلف ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دو سیاح خاندان چائے پینے کے بعدجس خشک جگہ پر آئے، یہ وہ بند والی جگہ تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس وقت سیاح خاندان اس جگہ کھڑا تھا، اس سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی اس مقام سے سیلابی ریلہ گزر رہا تھا۔ سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ اور مردان سے تھا۔ اس لئے ان کو سیلاب اورپانی کے رنگ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ سیاح خاندان سیلاب کے پانی سے محظوظ ہورہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران وہ بند ٹوٹ گیا اور سیاح کے چاروں طرف پانی جمع ہوگیا۔ سیاح قریب میں بجری کے ڈھیر پر چڑھ گئے اور ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک وہ بجری کے ڈھیر پر موجود رہے، جس کے بعد پانی آہستہ آہستہ پانی بجری کو بھی ساتھ بہاتا گیا۔ چند ہی منٹوں میں دو خاندانوں کے تیرہ افراد پانی میں بہہ گئے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایری گیشن کے ایک آفیسر نے رابطہ پر تصدیق کی۔ جائے حادثہ پر پشتے کا ٹھیکہ زیڈ کے بی نامی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ تھا۔ اس بارے میں جب زیڈ کے بی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار ذیشان خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے مشرق کو بتایا کہ پشتے کا ٹھیکہ ان کے پاس تھا، تاہم وہ بند اُن کی کمپنی نے نہیں باندھا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔