Swat

اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کروڑوں کی گاڑیاں غائب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کروڑوں روپے کی دو گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک صوبائی وزیر نے اپنے نا اہل بھانجے کو مستقل کرنے کے لئے دوسرے محکمے سے اَپر سوات ٹورازم میں ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے پر لگایا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی جو سیاحوں کے تحفظ اور ان کی رہنمائی اور سیاحت کی ترقی کے لئے بنایا گیا تھا، سانحہئ سوات کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اس ادارے کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی ایک ویگو گاڑی رجسٹریشن نمبر SWAT A4100 جو اس محکمہ کی گاڑی ہے، سوات کے ایک ایم پی اے کو دی گئی ہے، جو اس کی ذاتی استعمال میں ہے۔ اس طرح اس سرکاری محکمے کی ایک اور قیمتی موٹر کار رجسٹریشن نمبر SWAT A2626 سوات کے ایک ایم این اے کو دی گئی ہے، جو اس کی ذاتی استعمال میں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو کوئی بھی سرکاری محکمہ، سرکاری گاڑی نہیں دے سکتا اور یہ خلافِ قانون ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک صوبائی وزیر نے اپنے ایک بھانجے کو اپنے محکمے میں فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کیا تھا۔ بعد میں سیاسی اثر و رسوخ پر اس کو اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کرایا، جو اس محکمے سے نا واقف ہے۔ صوبائی وزیر کی سفارش پر اس کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ویگو گاڑی دی گئی ہے، جو اکثر اوقات سیاسی کا موں کے لئے استعمال ہوتی ہے۔اس بارے متعلقہ محکمے سے تصدیق بھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں