(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ کی جانب سے دریائے سوات میں کرش نکالنے کے ٹینڈر منسوخ کرنے کے بعدکرش مافیا نے دن رات دریائے سوات میں کھدائی کا کام شروع کردیا ہے۔ دن کے اوقات میں ان جگہوں پر کھدائی کرکے کرش نکالا جاتا ہے، جہاں پر انتظامیہ کی نظر نہیں ہوتی اور شام کے بعد پورے سوات میں دریائے سوات میں کھدائی کا کام صبح تک جاری رہتا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات (ایف آئی آرز) درج کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں سے غیر قانونی کھدائی کے خلاف صوبائی حکومت پالیسی اپنائی ہے، تاکہ ماحولیاتی توازن اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
