(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سرکاری محکموں سے سرکاری گاڑیوں کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ڈی جی نے گورنمنٹ نرسنگ کالج سوات سے ان کا واحد ہائی ایس پشاور طلب کرلیا۔ پشاور سے ڈرائیور کے آنے کے بعد نرسنگ کالج کی طالبات نے احتجاج کیا اور ڈرائیور کو گاڑی نہیں دی۔ ’’پی ایچ ایس اے‘‘ کے ڈی جی کی جانب سے لیٹر نمبر PHSA 11 میں پرنسپل گورنمنٹ نرسنگ کالج سوات کی پرنسپل کو حکم دیا گیا ہے کہ ان کو پشاور میں ہائی ایس کی ضرورت ہے۔ اس لئے وہ ہائی ایس رجسٹریشن نمبر GAA355 پشاور بھیج دے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اس گاڑی میں وہ پریکٹیکل کرنے کے لئے ہسپتال جاتی ہیں اور اگر یہ گاڑی بھی پشاور چلی جائے تو اس سخت گرمی میں ہسپتال کیسے جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے اس بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat