Swat

سوات، اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد بونیرے کی زیر صدارت ”ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریسپانس پلان 2025“ کو حتمی شکل دینے اور تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق تیسرے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ایریگیشن، اور نجی اداروں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع سوات میں ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بین الاادارہ جاتی روابط کو مزید موثر بنانا، تیاریوں کا جائزہ لینا اور موجودہ ریسپانس سسٹم کو فعال و مربوط بنانا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، رفیع اللہ نے اجلاس کے شرکا کو مجوزہ ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں موجودہ دستیاب وسائل، تربیت یافتہ عملہ، ہنگامی ردعمل کے نظام، ریسکیو آلات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے ریسکیو 1122 کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری، موثر اور مشترکہ کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں اور کسی بھی ممکنہ آفت کی صورت میں مکمل طور پر تیار ہوں۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں