Swat

کیدام،مدرسہ کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی حادثے کا شکار،11 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ کیدام میں مدرسہ کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے گیارہ بچے شدید زخمی ہوگئے۔کالام سے تعلق رکھنے والے یہ بچے بٹ خیلہ کے ایک دینی مدرسہ میں پڑھتے تھے اور گرمیوں کی چھٹیاں ہونے کے بعد کالام میں اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں