Swat

گبین جبہ، رکشہ حادثے کا شکار، ایک سیاح جاں بحق، چار زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں سیاح لے جانے والا رکشہ گرنے سے ایک سیاح جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں رکشے کی مدد سے جانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ حادثہ کے وقت رکشہ کے مقامی ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر خود کو بچالیا۔ حادثہ میں 28سالہ سلمان ساکن ملتان موقع پر جاں بحق جب کہ زبیر، نعمان، مانے اور اسلام ساکنان ملتان شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔