(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی علاقہ سر بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق چند نامعلوم مسلح افراد علا قہ میں داخل ہوئے اور علاقہ کی اہم شخصیت ایزول ولد طالع زر پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی جنہوں نے جنگل اور پہاڑی میں مسلح افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
