(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ بشیگرام، مدین، میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم افضل نے پہلے سڑک کے کنارے پولیس اہلکار نظام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پھر گھر جاکر اپنی بیوی مسماۃ (ن) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو شک تھا کہ مقتولین کے درمیان ناجائز تعلق ہے۔ دونوں مقتولین کے تین، تین بچے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔
