(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے ضلع بھر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے ٹائر شاپ میں کھلی فضا میں رکھے گئے ٹائروں اور پبلک مقامات پر کھلی ٹینکوں پر ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 پابندی عائد کردی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسوات نے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر کو آگاہ کیا ہے کہ ہماری آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی فیلڈ انسپیکشن کے دوران بار بار مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ٹائر شاپس/بلاک فیکٹریاں ڈینگی مچھروں کی افزائش کا بڑا ذریعہ ہیں۔ کھلے اور استعمال شدہ ٹائروں اور پانی سے بھرے ڈرموں میں جمی ہوئی پانی کی مقدار مچھروں کو انڈے دینے کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتی ہے ۔ یہ عمل معمولی کاروباری مفاد کی بنا پر دکانداروں کی طرف سے کیا جاتا ہے، جو ایک سنگین صحت عامہ کا مسئلہ ہے اور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن جاتا ہے جو تشویشناک ہے ۔
