(باخبر سوات ڈاٹ کام) مدین بازار میں چکدرہ کے رہائشی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمران ساکن چکدرہ نے پسند کی شادی کی تھی اور بھاگ کر مدین میں رہائش اختیار کی تھی۔ ہفتہ کو وہ کسی کام سے مدین بازار آیا تھا کہ کچھ افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
