Swat

تجاوزات آپریشن کے نام پر سیاحت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ تجاوزات آپریشن کے نام پر سیاحت کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات کے حق میں نہیں، لیکن تجاوزات کی آڑ میں کسی کے اِملاک اور کاروبار کو تباہ کرنا بھی ظلم ہے، لوگوں کے املاک کو گرانے سے پی ٹی آئی کی بد نامی ہو رہی ہے۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، قائم کردہ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے۔ اس وقت تک کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ تجاوزات کے نام پر لوگوں کے املاک کی مسماری ناقابل قبول ہے۔ سوات کی سیاحت کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ پوری قوت کے ساتھ روکا جائے گا۔ سوات کے عوام سے روزگار چھیننے نہیں دینگے۔ تجاوزات کے نام پر آپریشن سے پہلے مالکان کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ظالم کا راستہ روکنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ لوگوں نے ہمیں علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے منتخب کیا ہے۔ ہم ہر گز اُن سے ان کا کاروبار چھیننے کے حق میں نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔