Swat

سوات، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سوات کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سوات کی جانب سے واپڈا میں نئی بھرتیوں کے نہ ہونے، ناقص حفاظتی انتظامات، غیر انسانی اوقاتِ کار اور ملازمین کے مسائل کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین پیسکو دفتر سیدو شریف سے جلوس کی صورت میں روانہ ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے، جہاں مظاہرے سے یونین کے زونل چیئرمین رفیع اللہ، ڈویژنل چیئرمین عمر واحد، ڈویژنل سیکرٹری عطاء اللہ، صدام حسین، غفور بابا، بخت محمد خان اور ظفر علی ناز نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث واپڈا ملازمین دن رات مسلسل 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جب کہ لیبر قوانین کے مطابق ہر مزدور کو صرف 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ متعین اوقات کار، مقررہ افرادی قوت، مطلوبہ اوزار اور محفوظ ماحول کے بغیر مزید ڈیوٹی نہیں کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ واپڈا میں گذشتہ کئی سالوں سے بھرتیاں بند ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 40 ہزار اسامیاں خالی ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا غیر ضروری بوجھ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں