Swat

سوات، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سوات میں فیکلٹی آف سائنسز سوات کا پہلا بورڈ آف فیکلٹی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فیکلٹی کے ہیڈ ڈاکٹر محمد شاہکار عزیر نے کی۔ اجلاس میں تعلیمی اور تحقیقی بہتری سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ندا اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ ہیڈ آف فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر عجب خان،ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر طیب خان، ہیڈ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر آثار علی شاہ، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی ڈاکٹر عبداللہ خان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیو کیمسٹری ڈاکٹر مریم اقبال، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایم ایل ٹی محمد عمر نفیس، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈینٹل ٹیکنالوجی ڈاکٹر زہرا انور اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزیکل تھراپی ڈاکٹر شہزاد احمد شامل تھے۔اجلاس میں شریک ماہرین نے یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں، جن پر عمل درآمد سے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔