(باخبر سوات ڈاٹ کام) اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد بونیرے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یو ٹی اسسٹنٹ کمشنرز، سکھ، ہندو اور مسیحی برادری کے نمائندوں کے علاوہ مختلف ضلعی محکموں کے افسران و سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد اقلیتی برادری کو درپیش بنیادی مسائل کا جائزہ اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اقلیتی نمائندوں نے اپنے مسائل تفصیل سے پیش کیے جن میں عبادت گاہوں کو درپیش سہولیات، تعلیم، صحت، روزگار، سکیورٹی اور قومی تقریبات میں فعال شمولیت جیسے اہم امور شامل تھے۔
Swat
