(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے عوام نے آج ہفتہ کی شام تک چالیار مدرسہ کے مرکزی دونوں ملزمان کی عدم گرفتاری پر اتوار کو خوازہ خیلہ میں بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔ اس بات کا فیصلہ جامع مسجد خوازہ خیلہ میں منعقدہ لویہ جرگہ میں ہوا جس میں علاقہ مشران اور مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے شرکت کی۔ جرگہ نے مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور آج تک ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
