Swat

شاہی محل تنازع، جرگہ تشکیل دے دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور والی سوات کی نواسی شہزادی زیب النساء کے درمیان والی سوات کے شاہی محل تنازع پر جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی سربراہی میں جرگہ میں شامل مشران نے فریقین سے ملاقات کی ۔ فریقین نے جرگہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو فیصلہ کرنے کا تحریری اختیار دے دیا۔ جرگہ نے پہلے روز فریقین کا موقف سنا۔ جرگہ نے پہلے روز حکم دیا کہ شاہی محل کے گیٹ پر فیصلہ آنے تک تھانہ سیدو شریف کے پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے اور غیر ضروری افراد کا شاہی محل میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

تبصرہ کریں