(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد چالیار مدرسہ خوازہ خیلہ سوات میں تشدد کے باعث شہید ہونے والے طاللب علم فرحان ایاز کے آبائی گاؤں پیا مدین سوات گیا۔ وفد میں چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی، تحصیل چیئرمین بحرین میاں شاہد علی، خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان اور علمائے کرام شامل تھے ۔ حکومتی وفد نے شہید فرحان ایاز کے والد محترم سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے شہید کے اہل خانہ کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور عبرتناک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ہو سکے ۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
