Swat

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، مرکزی صدر کا سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ضلع سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، مخیر حضرات کے تعاون سے مختلف ممالک میں سماجی، تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مخیر حجرات کے تعاون سے 23 آغوش سینٹرز، کفالت یتامی کے تحت 30 ہزا ریتیم بچے اور سٹریٹ چلڈرن کے لیے 85 سکول میں زیر تعلیم 4500 طلبہ و طالبات کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور جسمانی، قدرتی اور انسانی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کے لیے بھی “سکون و محبت کے مراکز” قائم کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین (غزہ) میں 20 لاکھ سے زائد محصور افراد کی غذائی، طبی اور تعلیمی ضروریات کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ شام، ترکی، ایران اور افغانستان کے متاثرین جنگ اور زلزلہ کے لیے بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔