(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ میں بی ایس این ’’نرسنگ‘‘ میں فیل ہونے والے طلبہ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی مٹہ کیمپس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ بی ایس این کے فیل طلبہ نے الزام لگایا کہ حکومت نے پیسوں کے لئے گلی گلی نجی نرسنگ کالجوں کو لائسنس جاری کئے ہیں اور بعد میں پوچھا نہیں جاتا کہ ان کالجوں میں مطلوبہ سٹاف ہے بھی کہ نہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ طلبہ کو اس لئے بڑی تعداد میں فیل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ فیل شدہ پرچوں کے لئے دوبارہ داخلہ کریں اور ’’کے ایم یو‘‘ کو کروڑوں روپے مل سکیں۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ لاٹھی چارج سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ کھولنے کے لئے معمولی لاٹھی چارج کیا گیا جس سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں مظاہرین منتشر ہوگئے۔
