Swat

چالیار مدرسہ سانحہ، مرکزی ملزم سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ چالیار کے مدرسہ میں بارہ سالہ فرحان کے قتل کے مرکزی ملزم قاری عمر کو پیر کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ مجسٹریٹ نے ملزم کا سہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس سٹیشن سے عدالت تک سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ گذشتہ روز سوات پولیس نے قاری عمر اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری عمر نے بیٹے سمیت چکدرہ پولیس سٹیشن جاکر از خود گرفتاری دی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔