(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان سے ان کے آفس سیدو شریف میں اہم ملاقات کی جس میں علاقے میں سیاحت کے فروغ، انفراسٹرکچر کی بہتری، کالام مین روڈ کی بحالی اور ماحول دوست سیاحت (ECO-Friendly Tourism) کو فروغ دینے جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں اپر سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کو فعال بنانے، سیاحوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاحت کی ترقی سے نہ صرف مقامی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ سوات کو ایک ماڈل ٹورازم ڈسٹرکٹ کے طور پر بھی پیش کیا جا سکے گا۔
