Swat

صوبے میں جاری بدامنی کے خلاف خوازہ خیلہ اور کبل میں احتجاجی مظاہرے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)باجوڑ، بنوں اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بدامنی کے خلاف خوازہ خیلہ اور کبل میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خوازہ خیلہ کے مٹہ چوک اور کبل میں مین چوک میں ہونے والے مظاہروں سے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ میں سرحد پر خار دار تار لگنے کے باوجود کیسے دہشت گرد باجوڑ میں داخل ہوتے ہیں۔ اب تو بنوں سمیت جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں نے باقاعدہ گشت شروع کردیا اور حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے صوبے میں پائیدار امن قائم کیا جائے، ورنہ نہ ختم ہونے والے احتجاج کاسلسلہ پورے صوبے میں شروع ہو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں