Swat

قلاگے، جائیداد تنازع، حاضر سروس پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے شامد پٹے میں جائیداد تنازع پر حاضر سروس پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور ایک معمر شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شامد پٹے میں جائیداد کے تنازع پر پولیس اہلکار سید رحمٰن جو کہ تحصیل کبل کونسل سپیکر حیات خان کے ساتھ گنر ہے، نے جائیداد کے تنازع پر شاد محمد خان ولد میر حسن خان سکنہ قلاگے اور مسماۃ بخت تاج زوجہ اقبال پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شاد محمد خان زخمی اور مسمات تاج موقع پر جاں بحق ہوگئی اور میر حسن خان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں