Swat

سوات، شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خاطر تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبہ بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی شہدائے پولیس کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائن کبل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم مروت، ڈی پی او سوات محمد عمر خان، پاک فوج کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر کبل سمیت فخرِ شہدائے پولیس کے لواحقین اور علاقائی معززین نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے شہدائے پولیس کے لواحقین اور تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس نے امن و امان کی برقراری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدائے پولیس ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔