(باخبر سوات ڈاٹ کام)ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ سوات میں بھی منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا، یونیسف اور ڈبلیو ایف او کی جانب سے ماں کے دودھ کی اہمیت سے متعلق تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر فضل عارف، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈنیٹر ڈاکٹر اعظم،ناصر علی خان نیوٹریشنسٹ،ڈاکٹر احمد علی ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر، محمد ظاہر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام، انورالحق، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے خود اعتمادی اور بچے کی شخصیت نکھر جاتی ہے جبکہ بچہ مختلف بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔ بچے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔
