سوات (بیورو رپورٹ) ضلع سوات میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ 05 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات، جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کی یاد میں ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سوات اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر نے کی۔ ریلی میں شرکت سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔
Swat