Swat

آبادی میں بے تحاشا اضافے کو روکنا ایک بڑا چیلنج ہے، سٹی میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے آبادی میں اضافے کے حوالے سے یک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشا اضافہ ملکی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ ہمیں نہ صرف جدید حکومتی پالیسیوں کی حمایت کرنی ہے بلکہ معاشرتی سطح پر بھی شعور و آگہی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ وہ عوام کے دلوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر مذہبی رہنما اس پیغام کو اپنے خطبات اور اجتماعات میں شامل کریں تو آبادی کے مسئلے پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سیمینار میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام، مقامی انتظامیہ کے نمائندگان، سماجی کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔