(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں نوجوان کی لاش خوڑ کے کنارے ملی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملا بابا خوڑ میں ایک لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی۔ لاش کی شناخت چوبیس سالہ سہیل زادہ ولد سیفور زادہ ساکن دنگرام کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیتش شروع کردی۔
