(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں ایک اور بچہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تیرہ سالہ شاہد ولدعارف خان ساکن شاہدرہ، مینگورہ فضاگٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو اور خدائی خدمتگاروں نے چار گھنٹے تک امدادی کارروائی کے بعد خدائی خدمتگار محمد ہلال نے بچے کی لاش دریا سے نکال کر والد کے حوالے کی۔
