Swat

خیبرپختونخوا میں جاری دہشت گردی کے خلاف سوات میں امن مارچ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے خلاف سوات میں امن مارچ کیا گیا، جس میں میڈیکل کالجوں، جہانزیب کالج، بلوسم کالج کے طلبہ، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سو سائٹی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے سفید جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے تھے جس پر امن لکھا ہوا تھا۔ مارچ سیدو میڈیکل کالج سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کالج کالونی میں ختم ہوا۔ مارچ کے اختتام پر شرکا سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ جنوبی اضلاع، مہمند، باجوڑ پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ اب سوات میں بھی دہشت گرد داخلے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن سوات کے عوام کبھی اور کسی صورت بھی دہشت گردوں کو سوات میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے صوبہ میں پولیس کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے امن قائم کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔