Swat

سوات، زمرد کان کا ایک حصہ گرنے سے چار محنت کش پھنس گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی زمرد کان میں کان کا ایک حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے پھسنے والے چاروں محنت کشوں کو سات گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بحفاظت نکال دیا گیا۔ بدھ کی رات زمرد کان فضاگٹ کے ایک ٹنل میں چار محنت کش سید احمد خان، محمد صادق، تاج محمد اور سعید علی شاہ ساکنان شانگلہ کام کر رہے تھے کہ ان پر ٹنل کا کچھ حصہ گر کر ٹنل کا راستہ بند ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر ایک سوراخ کے زریعے پائپ میں اکسیجن ٹنل کے اندر چھوڑا۔ سات گھنٹے طویل آپریشن کے بعد تمام محنت کشوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔