(باخبر سوات ڈاٹ کام) غالیگے پولیس نے قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں سلیپر برآمد کئے۔ پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ ٹمبر مافیا قیمتی درخت کاٹ کر سمگل کر رہے ہیں جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے گاڑی سے 121 سلیپر برآمد کرکے ملزمان سلیمان ولد محمد فاضل، حسن ولد خورشید خان ساکنان دیر لوئر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
