(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ کڑے سر، تلیگرام میں دو محنت کش تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو دونوں محنت کش شوکت علی ولد سید نظیر اور حضرت علی ولد سوداگر ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ مچان ہلنے سے دونوں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
Swat
