Swat

چھوٹے کارخانوں پر جرمانے منظم سازش کا حصہ ہیں، یوسف علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے چیئرمین یوسف علی خان نے اے سی بابوزئی کی جانب سے چھوٹے کارخانوں پر بے جا جرمانوں کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ صفائی کے بہانے متعدد چھوٹے کارخانوں کو 20,000 روپے تک کے جرمانے کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اے سی بابوزئی ارحام مختار کی کارروائی سے کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ یوسف علی خان نے کہا کہ رحیم آباد کے یہ کارخانے اس وقت قائم کیے گئے تھے جب یہ علاقہ غیر آباد تھا، بعد میں یہاں آبادی بڑھی۔ اب ان کارخانوں کو نشانہ بنانا سراسر ناانصافی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔